بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سندھ پولیس کے افسران اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے کمرے میں گھس گئے، یو این سیکرٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر لگا دی گئی، حیران کن انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کے افسران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے کمرے میں زبردستی گھس گئے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کراچی آمد کے موقع پر ایک نہایت ناخوش گوار واقعہ پیش آیا، جس پر وزارت خارجہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کو وزارت خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ایس ایس یو پولیس نے خود نمائی کے لیے سیکیورٹی داؤ پر لگا دی تھی، اور افسران نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی موجودگی کو یونٹ کی تشہیر کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی۔وزارت خارجہ کے مطابق ایس ایس یو کے افسران زبردستی سیکریٹری جنرل کے لانج میں گھس گئے تھے جہاں ان کی بالکل ضرورت نہیں تھی، افسران نے کمرے میں زبردستی اپنے فوٹوگرافر کو انٹری دلوائی۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو افسران نے رمادا ہوٹل میں غیر ملکی نشریاتی ادارے کو سیکریٹری جنرل کے انٹرویو کے دوران مداخلت کی کوشش کی ہے، مہمان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ایس ایس یو اہل کاروں کو متعدد بار ایسی حرکتوں سے باز رہنے سے روکا تھا، لیکن ایس ایس یو کے 6 افراد انتہائی ڈھٹائی اور کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معزز مہمان کے سوئٹ میں غیر قانونی طور پر گھس گئے۔وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سیکیورٹی اسٹاف کی مزاحمت کے باوجود ایس ایس یو اہل کار کمرے میں داخل ہوئے، افسران نے سیکریٹری جنرل کو بلا اجازت تحائف پیش کیے اور متعدد تصاویر بنوائیں۔اسپیشل برانچ کے عملے نے بھی مہمان کی آمد پر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، اسپیشل برانچ کے افسران نے اپنے کمروں میں چیک ان ہونے کے بعد مہمان کے کمرے سے قریب رہنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی تھی۔وزارت خارجہ نے مراسلے میں کہا کہ سرکاری مہمان کی آمد پر سیکیورٹی اہل کاروں کا ایسا رویہ پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے، احتیاط کرنے کی ہدایت دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…