چیف سلیکٹر نے ورلڈ کپ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا

22  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بیٹنگ مسائل سے دوچار ہے جنہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنا رہے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں تبدیلی کا پلان نہیں لیکن آپشن ضرور موجود ہے۔

امید ہے فخر زمان فٹ ہوجائیں گے، اگر فٹنس مسائل برقرار رہے تو کچھ نام زیر غور ہیں۔ایک انٹرویومیں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ایشیا کپ 2022 کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، پاکستان ٹیم بیٹنگ مسائل سے دوچار ہے جس کے حل کیلئے کوشش کی جارہی ہیں، ٹیم مینجمنٹ بھی اسی مسئلے کے حل کے لیے حالیہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنا رہی ہے، بینچ اسٹرینتھ کو موقع دے رہے ہیں، ورلڈکپ قریب ہے دو لگاتار شکست سے وہ زیادہ پریشان نہیں ہیں۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے کہا کہ ابھی تک تبدیلی کا کوئی پلان نہیں ہے تاہم آپشن ضرور موجود ہے، انجریز کی وجہ سے بھی تبدیلی ہوسکتی ہے، فخر زمان ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہیں امید ہے وہ جلد انجری سے نجات پالیں گے لیکن اگر وہ ورلڈ کپ تک فٹ نہ ہوئے تو کچھ نام زیر غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور شرجیل ہماری 18 کھلاڑیوں میں ہیں تاہم 15 میں نہیں۔ ضروری نہیں اوپنر کی جگہ اوپنر کا ہی انتخاب کریں کچھ نام ہیں جو ان کی نظر میں ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں؟ امید ہے جو کھلاڑی منتخب ہوئے وہ اچھی پرفارمنس ضرور دیں گے کیونکہ ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے۔محمد وسیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز کے حوالے سے کہا کہ پچز اچھی ہیں، ہمیشہ سے کراچی کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہے اور اسپنر کو مدد بھی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ورلڈکپ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ یہاں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا۔ کنڈیشن اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے لیکن ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کا مومنٹم بنانے کے لیے جیت بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ کرکٹرز ان کی سلیکشن پر اور خود ان پر جتنا چاہیں تنقید کریں کیونکہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن برا جب لگتا ہے کہ کرکٹر نام لے لے کر کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہر کھلاڑی کی عزت ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر ملک کی عزت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…