پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری سپریم کورٹ آف پاکستان پر چڑھ دوڑے

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کی رائے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان،

عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے پی ٹی آئی ارکان کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے آپ لوگوں کو 5 سال کے لیے منتخب کیا ہے، تحریک انصاف والے قومی اسمبلی میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کریں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں، آپ کو اندازہ ہے کہ اگر 123 نشستوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوئے تو کتنے اخراجات آئیں گے، آپ لوگوں کو ایک ساتھ تمام نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا مقصد کیا ہے؟اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احترام کے ساتھ، چیف جسٹس کی رائے آئین سے متصادم ہے، پانچ سال اسمبلی کی مدت ہے یہاں تک کہ اس مدت سے پہلے توڑ دی جائے۔فواد چوہدری نے کہاکہ عوام اس اسمبلی کو نمائندہ نہیں سمجھتے، الیکشن اخراجات سے زیادہ قیمت ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی دے رہے ہیں جس سے انتخابات روکے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کے مشورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرنے سے کہیں بڑا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کواندازہ ہے 123ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…