ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2022 |

آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساحل پر پھنسی زندہ بچ جانے والی 35 وہیلز کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔تسمانیہ کے محکمہ قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 230 پائلٹ وہیلز ساحل پر پھنس گئی تھیں۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ تسمانیہ کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا وہیل کا غول ساحل پر پھنس گیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں جب تسمانیہ میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ دنوں ہی ایک درجن سے زیادہ اسپرم وہیلز کو کنگ آئی لینڈ کے ساحل پر مردہ حالت میں دیکھا گیا تھا۔اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی 470 پائلٹ وہیلز کو اس ریاست کے ساحلی حصے میں دریافت کیا گیا تھا جن میں سے 111 کو بچالیا گیا تھا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ پائلٹ وہیلز مل جل کر رہتی ہیں اور اسی وجہ سے اگر ایک وہیل بھی ساحل پر پہنچ جائے تو درجنوں وہیلز اس کے پیچھے وہاں پہنچ جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…