اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اکہتربرس کے ہو گئے ان کی سالگرہ 23ستمبربروز جمعہ منائی جائے گی۔مسلم لیگ( ن) کے زیر اہتمام ملک بھر میں بھی سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور میاں شہباز شریف کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ میاں شہباز شریف 23ستمبر1951ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی29 ویں برسی29ستمبر کو منائی جائے گی۔جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں تعزیتی سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں غلام حیدر وائیں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔درویش صفت انسان غلام حیدروائیں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں1990سے1993تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب جہانیاں کا بھی متعدد مرتبہ دورہ کیا انہیں میاں چنوں کے ایک علاقائی تنازعے کے دوران29ستمبر1993ء کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف 71 برس کے ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا تو کیا صورتحال تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
-
فرح یوسف نے علیحدگی کے معاملے پر لب کشائی کر دی
-
شب برات کی تعطیل کے بارے میں اہم خبر
-
مصر کے اہرام کیسے تعمیر ہوئے؟سائنسدان راز جاننے میں کامیاب
-
بیرسٹر گوہر کا اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات سے انکار
-
رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی
-
کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
آسمان سرخ ہو گیا، دنیا کے لیے وارننگ
-
رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز بارے بڑی خوشخبری
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، پاکستان میں قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ متوقع
-
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
-
پی ٹی اے کا سمیںبند کرنے کا انتباہ جاری















































