ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

کھانے کی شکایت کیوں کی؟ کانسٹیبل کا 600کلومیٹر دور تبادلہ کردیا گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے پولیس کے کانسٹیبل کا سزادینے کیلئے فیروزآباد سے 600کلومیٹر دور غازی پور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں

پولیس کانسٹیبل منوج کمارکوپولیس لائن میں ملنے والے کھانے کی تھالی ہاتھ میں اٹھائے احتجاج کرتے ہوئے دکھاگیاتھا۔ ویڈیو میںسپاہی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو 12 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بعد ناقص کھانا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”اس کھانے کو کتا بھی نہیں کھائے گااورہم خالی پیٹ کس طرح کام کریں گے؟”اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانسٹیبل کو فیروز آباد سے 600کلومیٹر دور غازی پور میں تبادلہ کر دیا گیا ہے اور اس سے قبل اس سزا دینے کیلئے طویل رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ ضلع علی گڑھ کے رہائشی منوج کمار نے پولیس انتظامیہ کی طرف سے انہیں سزا دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک حقیقی مسئلہ اٹھانے پر انہیں سزا دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے بوڑھے والدین علیل ہیں اور وہ 600کلومیٹر سے بھی زیادہ دور ڈیوٹی پر رہ کر ان کی دیکھ بھال نہیں کر سکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…