اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں چھیننے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔کچھ روز قبل غازی آباد کے علاقے میں 90 سالہ پروین اختر نامی خاتون سبزی کی دکان پر بیٹھی تھیں، جب ایک شخص سبز ٹوپی، ماسک اور پینٹ شرٹ پہنے ان کے قریب آیا اور کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں ملزم کی حرکت واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔پولیس کے مطابق، تھانہ مناواں کی حدود میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان مارے گئے، جن میں وہ شخص بھی شامل تھا جو غازی آباد میں بزرگ خاتون سے زیور چھین کر بھاگا تھا۔