جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستانی پانی سے متعلق بھارت کو حکم جاری کر دیا

datetime 12  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی ثالثی عدالت (پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن) نے اپنے حالیہ فیصلے میں بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغربی دریاؤں کا پانی بلا رکاوٹ پاکستان کے لیے چھوڑ دے۔عدالت کے مطابق یہ حکم حتمی نوعیت کا ہے اور دونوں ممالک کے لیے اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کو ان دریاؤں میں زیادہ مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔پاکستان نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا خواہاں ہے اور بھارت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس فیصلے کی روشنی میں معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کرے گا۔یہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا تھا اور اب عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق، یہ حکم مغربی دریاؤں پر بھارتی پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن کے لیے طے شدہ معیارات کی بھی وضاحت کرتا ہے۔ فیصلے میں کم سطح والے آؤٹ لیٹس، گیٹڈ اسپِل ویز اور ٹربائن انٹیک کو پاکستان کے مؤقف کے مطابق قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا تھا، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ نئی دہلی نے اس حملے کا الزام بغیر ثبوت کے اسلام آباد پر عائد کیا، جسے پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے معاہدے کی معطلی کو ’’جنگی اقدام‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے میں یک طرفہ معطلی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…