منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے2 ہفتوں میں فوری انتخابات کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کرنے کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ انتباہ کے بعد پیشگی اقدامات کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت پر فوری انتخابات کے اعلان کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ہفتے سے نئی تحریک شروع کرنے کے اعلان پر وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے دارالحکومت کی جانب لانگ مارچ اور ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی حمایت کرنے والے صوبوں میں گورنر راج نافذ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے انہیں سخت کارروائی سے خبردار کیا ہے۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی سخت کردی۔ذرائع کے مطابق بظاہر پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے دارالحکومت پولیس نے صوبوں اور پیرا ملٹری فورسز سے اضافی نفری بھی طلب کی ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق پنجاب سے اسلام آباد کی جانب آنے والی سیاسی ریلی کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ امن و امان کی خراب صورتحال سے بچنے کے لیے ریڈ زون کے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں پولیس نے وضاحت کی کہ پنجاب سے کچھ لوگ اپنے سیاسی مطالبات کی منظوری کے لیے اسلام آباد کی جانب آرہے ہیں اس لیے شہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔ذرائع نے اشارہ کیا کہ اس ممکنہ احتجاج سے مراد کسانوں کا احتجاج ہے جنہوں نے ڈی چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا تاہم بدھ کی رات حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج کا اعلان واپس لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…