جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے،کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں ،پینے کا پانی ہے نہ کھانے کیلئے روٹی ،بیرون ملک سے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آرہے ہیں،ملکی معاشی حالات کو بھی دیکھیں۔چیف جسٹس نے یہ ریمارکس قومی اسمبلی سے تمام استعفے ایک

ساتھ منظور کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دئیے کہ قاسم سوری نے تحریک انصاف کے استعفے منظور کر لیے تھے،استعفے منظور ہو جائیں تو دوبارہ تصدیق نہیں کی جا سکتی، من پسند حلقوں میں انتخابات نہیں ہوسکتے،؟شکور شاد کے علاوہ کسی رکن نے استعفے سے انکار نہیں کیا، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سپیکر کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے،دوسری جانب سے شکور شاد کی درخواست پر سپیکر کا حکم معطل کر دیا،عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 13 ارب روپے جمع کیے،پی ٹی آئی کے ارکان اپنے حلقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے سپیکر کا مستعفی اراکین اسمبلی کی تصدیق کا اپنا طریقہ کار ہے ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں،ہر ادارے کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے۔

کیا سپیکر کو کبھی پوچھا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیوں نہیں کر رہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لیکر فیصلہ دیا ہے،سپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کیلئے کافی مشکل کام ہے،قاسم سوری کا فیصلہ اسی ارادے سے لگتا ہے جیسے تحریک عدم اعتماد پر کیا تھا،عام انتخابات کیلئے پورا نظام ہوتا ہے۔

ضمنی انتخابات میں ٹرن آئوٹ بھی کم ہوتا ہے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دئیے کہ قاسم سوری کے فیصلے میں کسی رکن کا نام نہیں جن کا استعفی منظور کیا گیا ہو،تحریک انصاف بطور جماعت کیسے عدالت آ سکتی ہے؟استعفی دینا ارکان کا انفرادی عمل ہوتا ہے، تحریک انصاف کو سکروٹنی سے مسئلہ کیا ہے۔چیف جسٹس نے دوران کیس ریمارکس دیئے کہ عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا ہے۔

چاہتے ہیں پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے،پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے،،پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے؟ریاست کے معاملات میں وضع داری اور برداشت سے چلنا پڑتا ہے،جلد بازی نہ کریں،سوچنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، پارٹی سے ہدایات لیں۔عدالت عظمی نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو مزید تیاری کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…