اسلام آباد (آن لائن) نیب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایکٹ 2022 پر من وعن عمل درآمد بنایا جائے گا، احتساب عدالتوں سے واپس بھیجے گئے نیب کیسز سیشن عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت نیب کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جیز نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔پچاس کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے۔ احتساب عدالتوں سے واپس بھیجے گئے نیب کیسز سیشن عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔