ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پٹرول کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیائے صرف کی قیمتوں میں مزید اضافہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مرچ ،ہلدی ،کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،

اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلٹی برانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جس کے مطابق 400 گرام مرچ 40 روپے مہنگی کر دی گئی ہے جب کہ 200 گرام مرچ کی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنے کے ساتھ 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 225 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 100 گرام دھنیا پاڈر 10 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، جس سے 100 گرام دھنیا پاڈر کی قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20 روپے مہنگا ہو گیا ہے جب کہ 50 گرام کالی مرچ 17 روپے مہنگی کر دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…