منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی برسوں قبل کی گئی ایک اور چوری پکڑی گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے مشہور زمانہ گانے ”جب کوئی بات بگڑ جائے” کی بات بگڑ گئی، زبان زد عام گانا آسٹریلوی پاپ بینڈ کے گانے کی نقل نکلا۔بالی ووڈ انڈسٹری کی برسوں قبل کی گئی چوری پکڑی گئی، 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلم ‘جْرم’ کا گانا جب کوئی بات بگڑ جائے در حقیقت چوری کیا ہوا ہے۔بھارتی گانا آسٹریلوی گانے ‘500 مائیلز’ کی نقل ہے،

اصل گانا پاپ بینڈ ‘دی سیکرز’ نے 1964 میں ریلیز کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی گانا کمار سانو اور سادھنا سرگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کی دھن معروف کمپوزر راچیش روشن نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری اندیور اور پایم سعدی نے کی ہے۔دوسری جانب مشہور تامل اداکارہ پولین جیسیکا 18 ستمبر کو چنائی کے ویروگمبکم ملیکا ایونیو میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ آندھرا پردیش کی رہنے والی تھیں اور یہاں کرایے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔دیپا کے نام سے مشہور پولین جیسیکا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ‘ویدھا’ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے مختلف تامل فلموں اور سیریلز میں کام کیا۔مشہور اداکارہ کی لاش اتوار 18 ستمبر کو ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔کویمبیڈو پولیس کو اداکارہ کے پڑوسیوں سے ان کی موت کی اطلاع ملی تھی۔بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کلپاک گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال بھیج دیا۔اس کے بعد اداکارہ کے لواحقین کو اطلاع دی گئی اور ان کی لاش کو

آبائی علاقے آندھرا پردیش روانہ کردیا گیا۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ پولین جیسیکا کی رہائش گاہ پر کون کون لوگ آئے تھے۔پولیس کو معلوم ہوا کہ خودکشی سے ایک روز قبل اداکارہ آٹو رکشہ میں سوار ہو کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچی تھیں۔پولیس اس بات کا بھی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ

کیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کسی نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں اداکارہ نے لکھا کہ ان کی موت کی اصل وجہ ایک ناکام رشتہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…