اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل اگر عمران خان کو بات کرنے کی اجازت ملی تو وہ معافی مانگ سکتے ہیں، معافی مانگنے سے عمران خان کا قد کاٹھ کم نہیں ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معافی کا لفظ استعمال کرنا بھی ایک مسئلہ ہے، عدالت بتا دے ان کو معافی کے لئے کس طرح کا لفظ استعمال کریں۔