منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

یہی ٹیم عالمی کپ کی چیمپئن بنے گی ، چیئرمین رمیز راجہ نے امید ظاہر کر دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی ٹیم عالمی کپ کی فاتح بنے گی۔نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی کپ کے آغاز سے پہلے

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں دلچسپ اور اچھے مقابلے ہوں گے، ایشیا کپ کا فائنل کھیلنا اور بھارت کو شکست دینا کوئی معمولی بات نہیں، میں نے جو بھی وعدہ کیا اسے نبھانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا شمار اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، کچھ لوگ ٹیم کی سلیکشن کے معاملات پر کچھ زیادہ ہی تنقید کررہے ہیں، ساتھی کرکٹرز کی بے جا تنقید پر کیا کہہ سکتا ہوں۔ رمیز راجہ نے کہا کہ شاہین آفریدی کے مسئلے کو بلا ضرورت متنازع بنایا گیا ہے،فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر کام ہورہا ہے،ہم اپنے کھلاڑی کو تنہا کیسے چھوڑ سکتے ہیں، انجری کا شکار ہونے والے فخرزمان اور پھر محمد رضوان کو بھی تنہا نہیں چھوڑا،لندن میں شاہین آفریدی کی کی فٹنس کی بحالی پر کام جاری ہے توقع ہے کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کاہ کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کو کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جائے، یہ ہی وقت ہے کہ قومی ٹیم کو تھوڑی سی لچک دی جائے، بے جا تنقید کے حوالے سے قومی کپتان بابر اعظم سے کہا ہے کہ شائقین بہت جلدی بھول جاتے ہیں، میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ پہلے ناراض ہوکر چلا گیا اور اب پھر آیا ہے، یہ پاکستان کرکٹ کی جیت ہے، سترہ برس بعد واپس پاکستان کا رخ کرنے پر ہم مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…