اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی، اہم رہنما کی شمولیت

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع کرک سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خورشید خان خٹک کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ اور پسندیدہ سیاسی جماعت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں سیاسی رہنماؤں،

کارکنوں اور عوام کی شمولیت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جو پی ٹی آئی کی قیادت پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا عکاس ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خورشید خان خٹک نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ محمود خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔سابقہ ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے خورشید خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ اُن کا فیصلہ درست ثابت ہو گا۔ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے جو ملک و قوم کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم اس مقصد اور وژن کے تحت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ مزید سیاسی شخصیات اس قافلے میں شامل ہوں گی۔ خورشید خان خٹک نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی ہے۔اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ خورشید خان خٹک 2018 کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار تھے۔ اس کے علاوہ خورشید خان خٹک اے این پی کے پارلیمانی پارٹی کے بورڈ ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…