اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ، ن لیگ نےگیم پلان تیار کر لیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہو داحمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گیم آف پلان تیارہوچکا ہے، اکتوبر پنجاب میں تبدیلی کا مہینہ ثابت ہوگا، اگر پرویز الٰہی میں ہمت ہے تو اسمبلی کا رواں سیشن ختم کریں،پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے جو لوٹ مار کررہے ہیں اس پر وہ جلد جیلوں میں ہوں گے، عمران خان نے اکیس سالہ سیاست میں قوم کو جھوٹ اور بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا،

(ن)لیگ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر شہباز گل کی جانب سے الزامات پر قانونی نوٹس بھجوادیا، شہباز گل ثبوت دیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڈل ٹاؤن میں وکلاکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد نے کہاکہ شہباز گل نے ایک پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنیوں سے ایک سو چالیس ملین روپے فنڈز لینے کاالزام لگایاتھا جس پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے چودہ دن میں شہباز گل ثبوت دیں معافی مانگیں یا پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔انہوں نے کہاکہ گیم پلان تیار ہوچکا ہے پنجاب میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اکتوبر تبدیلی کا مہینہ ثابت ہوگا۔عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے غیر ملکیوں ایما پر سازش کررہے ہیں۔رانامشہود احمد خان نے کہاکہ نواز اور شہبازملاقات پر شور مچانے والے سن لیں نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر ہیں جنہیں تمام فیصلوں کا اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہتک عزت کے قانون کو موثر کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔ملک میں اس وقت معیشت کی تباہی اور معاشرے کی تباہی میں پی ٹی آئی نے جھوٹے بیانیہ سے کی، عمران خان کی اکیس سالہ جدوجہد میں قوم کو جھوٹ بولنا اور بدتمیزی سکھائی،عمران خان نے سیاسی زندگی میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولا، پنکچرسے عمران خان نے بات کی،امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک کر لابنگ کرنے والا عمران خان ہے،ثابت ہوگیا شوکت خانم کے نام پر پیسہ دبئی میں خاندان کو نوازا گیا، فارن فنڈنگ میں پیسہ ہندوؤں اور یہودیوں نے عمران خان کو بھیجا، عمران خان جھوٹ بول کر اقتدار کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں،

یہ وہ لوگ ہیں جو غداری اور مسلم نان مسلم کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز گل نے اپنے لیڈر کی طرح شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ بھارتی کمپنی سے ملین روپے آئے، شاہد خاقان عباسی نے ضمانت نہیں لی نیب و عدالتوں کو خود چھوڑنا پڑا، لیگل نوٹس شہباز گل کو دیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بھارتی کمپنی سے پیسے لئے ہیں،(ن) لیگ کی لیگل ٹیم شہباز گل کو عدالت میں لائے گی،

شہباز گل پی ٹی آئی اور جس کے ایما پر ہرزہ سرائی کی لیگل نوٹس دیدیا ہے اس کا جواب قوم کے سامنے دو،توشہ خانہ اور یہودیوں سے پیسہ لے کر ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی، شاہد خاقان عباسی لیگل نوٹس کے فیصلے فی الفور کیے جائیں،اگر شہباز گل نے چودہ دن تک جواب نہیں دیا تو بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اقوام متحدہ میں بطور مملکت نہیں

بلکہ دنیائے اسلام اور اسلامو فوبیا کی بات کرنے جا رہے ہیں۔عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو تنہا کیا،ہر فورم پر پی ٹی آئی کے جھوٹ کو سامنے لائیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ ہتک عزت پر آرٹیکل باسٹھ اور ترسیٹھ کو بھی دیکھیں گے۔گیم پلان تیار ہے اکتالیس واں سیشن ختم نہیں ہو رہا،اگر پرویز الٰہی میں ہمت ہے تو اکتالیس واں سیشن ختم کریں،(ن) لیگ اب پنجاب میں آ رہی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی آئیں گے۔

سی سی پی او نے سیاسی طورپر لوگوں کو خریدنے اور توڑنے کی کوشش کی،جاتے ہوئے سی سی پی او کمائی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی بی اور نوازشریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کیا تو ٹرننگ پوائنٹ تھا آگے چلنے کا موقع دیا، ٹیسٹ ٹیوب عمران خان جیسے سیاستدان پیدا ہوتے ہیں،

عمران خان کا احتجاج کس بات پر ہے کیا اسے غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،کیا عمران خان نے امریکی رافیل سے ملاقات نہیں کی پھپھا نے کے پی میں فنڈ لیے خالو نے امریکی لابنگ فرم سے ہائر کیا۔کونسل آف کامن انٹریسٹ پنجاب حکومت نہیں بیٹھ رہے محمد خان بھٹی اٹھارہ لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں روز اربوں روپے کی دھاڑیاں لگ رہی ہیں جہاں پرویز الہی نے زمینیں خریدی

وہاں ترقیاتی کام اور سڑکیں بن رہی ہیں کس حیثیت سے مونس الہی فیصلے کرتا ہے،پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے جو لوٹ مار کررہے ہیں اس پر وہ جلد جیلوں میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی پیٹرول افراط زر پر جتنے دکھی ہم ہیں معاہدے پی ٹی آئی کرکے گئی تھی،ہمیں چند مہینے چاہئیں معاشی ٹیم بیٹھی ہے اس سے بات چیت ہو رہی ہے دو تین ماہ میں ریورس ہوگا قوم سے معافی بھی مانگیں گے۔رانا ثنااللہ کا کشتہ جس کو ملے گا وہ خود ہی بتا دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…