ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایسے مجرم کو اتنی ڈھیل کیوں دے رہے ہیں ؟ مولانا فضل الرحمان عمران خان کے خلاف اب تک کارروائی نہ ہونے پر حکومت سے خفا

datetime 20  ستمبر‬‮  2022 |

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فخل الرحمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل اور امپورٹیڈ چور ہیں ، ان کا محاسبہ ہونا چاہیے ،میں خود اپنی حکومت سے شاکی ہوں کہ ابھی تک ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو سکی، آخر وہ ایسے مجرم کو اتنی ڈھیل کیوں دے رہے ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی فوج،

الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت ہر ادارے پر حملہ کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور اگر بالفرض کوئی ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس کا معنی یہ ہے کہ وہ بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی فوج، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت ہر ادارے پر حملہ کررہے ہیں، کس ادارے کو انہوں نے معاف کیا ہے، اگر ادارہ ان کے حق میں چلتا ہے اور ان کے حق میں فیصلے دیتا ہے تو پھر وہ بڑا انصاف والا ادارہ ہے، اگر ادارہ ان کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو وہ غدار بھی ہو جاتے ہیں اور نجانے وہ کن کن القابات سے نوازتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ عمران خان ختم ہوچکا ہے، اس کی سیاست نمٹ چکی ہے، نہ ہم ان سے مرعوب ہیں، نہ ان کو ہم یہ حق دینا چاہتے ہیں کہ وہ آرمی چیف کی تقرری میں کسی قسم کی مداخلت کریں، آئین کے تحت یہ جس کی ذمے داری ہے وہی ادا کرے گا، میرٹ کی بنیاد پر ادا کرے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان حکومت سے پوچھنے والے ہوتے کون ہیں کہ آرمی چیف کی تقرری کس نے کرنی ہے، کیا یہاں کوئی نظام نہیں ہے، کیا یہ کوئی ملک اور ریاست نہیں ہے، ہم انہیں واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو، لاکھ چلا اور تڑپو، جو ہو گا آئین کے مطابق ہو گا، وزیراعظم کا اختیار ہے تو وہی فیصلہ کرے گا،

پارلیمنٹ، عدالت، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے تو وہ فیصلے کرتے جائیں گے اور آپ کی چیخ و پکار ان پر اثر انداز نہیں ہو سکے گی۔پنجاب میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خود کمزور ہے اور شاید وہ پلٹ جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان انٹرنیشنل اور امپورٹیڈ چور ہیں لہذا ان کا محاسبہ ہونا چاہیے لیکن میں خود اپنی حکومت سے شاکی ہوں کہ ابھی تک ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو سکی، وہ ایسے مجرم کو اتنی ڈھیل کیوں دے رہے ہیں کہ جس نے پاکستان کے شریف سیاستدانوں کو ذلیل و رسوا کیا۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی، نواز شریف کو کئی بار اقتدار سے بے دخل کیا گیا، شہباز شریف اور ان کے خاندان کو جیل میں ڈالا گیا تو اقوام متحدہ کوئی احساس نہیں ہوا لیکن جب ان کے خلاف کارروائی ہوئی تو ان کو تشویش کیوں ہو گئی،

تو یہ کس نمائندہ ہے اس کی حقیقتیں سامنے آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آزادی کے نام پر عوام کو دھوکا دینا چاہتے ہیں لیکن اس قسم کے عناصر سے ہم قوم کو آزادی دلائیں گے اور ان کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…