اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان حکومت میں شمولیت جے یو آئی (ف)نے بڑی شرط عائد کردی

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام(ف)نے بلوچستان عوامی پارٹی سے واضح طور پر کہہ دیا ہے وہ بلوچستان کی صوبائی حکومت میں صرف اسی صورت میں شامل ہوں گے جب پاکستان تحریک انصاف کابینہ سے دوری اختیار کر لے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے اس مطالبے کے بعد اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور

بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں تاہم پاکستان تحریک انصاف کے وزیر نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کو کابینہ سے کسی بھی وقت بے دخل کیا جا سکتا ہے البتہ صوبائی حکومت اس معاملے پر مکمل خاموش ہے۔وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام(ف)کو یہ پیشکش چند روز قبل کی گئی کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی پارٹی کے اراکین ہی خراب گورننس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے صوبائی سربراہ مولانا عبدالواسع کے درمیان اب تک باضابطہ مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔مولانا عبدالواسع نے اپنی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا تاکہ انہیں مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جا سکے۔

بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام(ف)کے وفد نے اسلام آباد میں عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اورانہیں صوبائی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پارٹی کی شرائط سے آگاہ کیا جن میں من پسند وزارتیں اور محکمے شامل ہیں تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اور ملاقات کا بھی امکان ہے۔

وزیراعلی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات ابھی جاری ہیں، مثبت نتائج کے لیے مزید مذاکرات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام(ف)کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان نے بتایا کہ مذاکرات ابھی جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، ہم خود مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے بے خبر ہیں، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کی قیادت اسلام آباد میں موجود ہے

اور ہم ایک دوسرے سے رابطہ میں ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دورہ کراچی کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی مینگل)کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو مخلوط حکومت میں شمولیت کی پیشکش بھی کی تھی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار اختر مینگل نے

اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔معتبر ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی اتحادی حکومت میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کو وزارت اعلی کی پیشکش پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اِس پیشکش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…