بہاولنگر(این این آئی) ملز کیلئے سرکاری گندم کی قیمت 2300روپے من مقرر کرنے سے 20کلو آٹے کا تھیلا 330روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ گندم کی امدادی کی قیمت 3000روپے مقرر کرنے کی سمری ECCکو ارسال کردی گئی ہے جس سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے معدے کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیکری مالکان نے بیکری کے آئٹمز بھی مہنگے کردیئے ہیں ۔