اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو حال ہی میں طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا، جس کی اصل وجہ اب سامنے آ چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایک شوٹنگ کے دوران صبا قمر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر کو سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا اور انہیں دمے کی علامات محسوس ہوئیں، جس کے باعث فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی لیے۔ ڈاکٹرز نے اداکارہ کو کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو سکیں۔ اداکارہ کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔