ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ہندو خلیجی ممالک میں کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں عرب صحافی نے خبردار کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسٹر (این این آئی)بے گناہ مسلمانوں پر ہندو جنونیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے خلاف برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ ایک معروف عرب صحافی نے ٹویٹر پرخبردار کیا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے متاثرہ

ہزاروں ہندو خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک میں بھی لیسٹر جیسی کشیدگی پیداکر سکتے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے بلگریو روڈ پر منعقدہ مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیری برادری سمیت تمام خطوں کے مسلمانوں نے شرکت کی۔اس سے قبل28اگست کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ کے بعد سینکڑوں ہندوئوں نے شہر کی سڑکوں پر مسلمانوں پر حملے کئے۔ مسلح ہندوئوں نے مسلمانوں اور آس پاس کے علاقوں میں ان کی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔مسلمانوں پر تشدد نے کمیونٹی کو اتوار کو ہندو حملوں کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرے کرنے پر مجبور کر دیا۔ایک مشہور عرب صحافی عبداللہ العمادی نے ٹویٹر پر لکھا کہ لیسٹر میں ہندو مسلم کشیدگی کسی بھی شہر میں ہو سکتی ہے جہاں وہ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ کیا اسے جی سی سی ممالک کے لیے ابتدائی انتباہ سمجھا جا سکتا ہے جو لاکھوں ہندو کارکنوں کی میزبانی کرتے ہیں کیونکہ ان میں سے ہزاروں آر ایس ایس کے خیالات سے متاثرہ ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…