اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)مہنگا ئی سے تنگ اور بے حال عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پانی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کےزیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اہم اجلاس ہوا،
اجلاس میں گھریلو اور کمرشل پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی، لاہور کے باسیوں پر پانی کے بلوں کی مد میں 72 سے 785 روپے تک بل میں اضافہ کیا جائے گا۔واسا نے پانی کے بلوں کے لیے گھروں کو مختلف کیٹگریز میں تبدیل کرلیا، تین مرلے کے گھر کا پانی کا بل 287 روپے سے بڑھا کر 358 روپے، پانچ مرلے کے گھر کا پانی کا بل 375 روپے سے بڑھا کر 468 روپے، سات مرلے تک کے گھر کا پانی کا بل 464 روپے سے بڑھا کر 580 روپے، دس مرلے کے گھر کا پانی کا بل 553 روپے سے بڑھا کر 691 روپے، 15 مرلے کے گھر کا پانی کا بل 641 روپے سے بڑھا کر 802 روپے، ایک کنال کے گھر کا پانی کا بل 873 روپے سے بڑھا کر 1310 روپے، دو کنال کے گھر کا پانی کا بل 1105 روپے سے بڑھا کر 1658 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے ماہ ستمبر کے بلوں میں 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جولائی میں 300 یونٹس استعمال پر ایف پی اے چارج نہیں ہو گا، ماہ ستمبر میں مشروط طور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج نہ کرنے کا فیصلہ جولائی میں300 یونٹس استعمال پر ایف پی اے چارج نہیں ہو گی۔نیپرا نے ماہ جولائی میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ چارج کی منظوری دی، سنگل فیز میٹرز صارفین کو ستمبر میں ایف پی اے چارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیاپہلے سے پرنٹ بلوں کی ترمیم کی جائے، مراسلے کا متن بلوں کی ادائیگی ہونے پر آئندہ ماہ ریلیف دیا جائے۔