جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ملکہ کی آخری رسومات ، برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اور تدفین پر تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق دنیا بھر سے آئے تقریبا 500 سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی بڑا اہم اقدام ہے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ میٹ پولیس کے علاوہ

برطانیہ کی تمام 43 ریجنل پولیس فورسز سے سینکڑوں اضافی اہلکار طلب کرلیے گئے۔سیکیورٹی آپریشن میں شامل 10 ہزار اضافی پولیس افسران سمیت 15 سو فوجی اہلکار اور ایک ہزار رضاکار ہمہ وقت ڈیوٹی دیتے رہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار رضاکار سینٹ جان ایمبولینس کے ہمراہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور تھے۔160 فائر برگیڈ، 10 فائر انجن اور 50 فائر فائٹرز بھی ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کی خدمت میں حاضر رہے۔ہجوم کومناسب طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے وسطی لندن میں 22 میل طویل آہنی بیرئیرزنصب کیے گئے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے کے دوران فضائی شور کو کم سے کم رکھنے کے لیے ہیتھرو ایئرپورٹ پر متعدد فلائیٹس کو گرائونڈ کردیاگیاتھاجبکہ وسطی لندن کی فضاں میں ڈرون اڑانے پر بھی عارضی پابندی عائد کی گئی تھی۔دریائے ٹیمز میں میرینز آفیسرز بھی حفاظتی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے جبکہ لند کی اونچی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور سنائپرز تعینات کیے گئے تھے۔برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری جوکہ ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی میں ان سے بہت قریب رہے اب ایسا لگ رہا ہے کہ اپنے عجلت میں کیے گئے کچھ فیصلوں پر پچھتارہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ شاہی مبصرین میگھن مارکل کو دونوں برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری کے درمیان دراڑ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔شاہی مبصرین کا خیال ہے کہ

جب تک شہزادہ ہیری کی زندگی میں میگھن مارکل موجود ہیں ان کے اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات کبھی بہتر نہیں ہوسکتے۔اس حوالے سے شاہی مبصر کنسی شوفیلڈ کا کہنا ہے کہیہ افسوس کی بات ہے، لیکن میرے خیال میں دونوں برطانوی شہزادوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کا واحد راستہ یہ ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل الگ ہوجائیں اور شہزادہ ہیری اکیلے برطانیہ واپس آجائیں

رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی پالیسی اور رویہ تبدیل کریں۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ شاہی مداحوں اور مبصرین کا خیال ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات سے قبل

اپنے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان پر لگائے گئے الزامات کے لیے معافی مانگ لینی چاہیے۔دوسری جانب شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ کی سرکاری تدفین سے قبل ان کی نئی تصویر جاری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کے جارہ کردہ بیان کے مطابق

یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں۔سوشل میڈیا پر اس تصویر کے شیئر ہونے کے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لوگوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔ ان کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…