جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز میں دوران سفر نوجوان کی جہاز کی کھڑکی توڑنے کی کوشش ، عجیب و غریب حرکتیں 

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز میں عجیب حرکتیں کرنے اور طیارے کی کھڑکی کو لات مارکر توڑنے کی کوشش پر مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 283 پشاور سے دبئی جارہی تھی جس میں اسامہ عبداللہ نامی شہری بھی سفر کررہا تھا، دوران پرواز مسافر نے عجیب عجیب حرکتیں شروع کردیں۔مسافر پہلے سیٹوں کو مکے اور لاتیں مارتا رہا جسے روکا گیا، بعد ازاں فرش پر لیٹ گیا

تو وہاں سے اٹھایا گیا، عملے نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے عملے پر بھی حملہ کیا، دوران پرواز لات مار کر جہاز کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔

ایوی ایشن قانون کے مطابق سیٹ پر مسافر کے ہاتھ پاں باندھ دیئے گئے۔ طیارے کے کپتان نے دبئی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے

سیکیورٹی کو طلب کیا اور پرواز دبئی پر اترتے ہی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ

واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا اور اسے آئندہ سفر کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا، دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…