بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے حکومت سے بات چیت کی مشروط آمادگی ظاہر کردی

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو ہم نے آخری موقع دے دیا ہے، شہباز شریف کو عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کور کمیٹی اہم معاملات پر غور کر رہی ہے، عمران خان کی کال پر لانگ مارچ کی تیاریوں

کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، عمران خان نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت سے مشاورت کر لی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہم نے جلد انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ فوری انتخابات ہی ملک کے مفاد میں ہیں اس لیے فوری طور پر انتخابات کی طرف جایا جائے،اگر حکومت انتخابات کی طرف جاتی ہے تو اس سے بات چیت ہو سکتی ہے، اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ مطالبہ مانے۔پاکستان تحریک انصاف نے قبل از وقت عام انتخابات کی تاریخ نہ ملنے پر عوام کو جلد احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں حتمی کال سے قبل مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا، عوام فائنل کال کا انتظار کریں ملک انتخابات کی طرف ضرور جائے گا،پاکستان میں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں اور 10 لاکھ لوگ اگلے چند ماہ میں بے روزگار ہو جائیں گے، پہلے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا اور اب معاشی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ نے بھی سوائے رونے کے ابھی تک کچھ نہیں کیا،انشااللہ ملک انتخابات کی طرف جائے گا، پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،آصف زرداری ایک چلا ہوا کارتوس ہے،

آصف زرداری کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ جو کچھ ہونا ہے اسی ماہ ہوگا۔ ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی اعلی قیادت شریک ہوئی جس میں اتنخابات کے معاملے پر عوام کو احتجاج کی کال دینے سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔

اجلاس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پورے ملک میں جو تباہی ہوئی ہے اس پر دلی صدمہ ہے اور ہم سمندرپار پاکستانیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے عمران خان کی ٹیلی تھون پر صرف 5 گھنٹوں میں 11 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے دیا۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخو اور پنجاب کی حکومتوں سے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ملک گیر جو منصوبہ ہے، جس کے تحت پیسہ آیا ہے اب اس کے خرچ کے لیے عوام کے سامنے منصوبہ لے کر آئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال پر ہماری پارٹی نے بڑی تشویش کا اظہار کیا، اسٹریٹ کرائمز کا لیول ہی اور ہوگیا ہے، راولپنڈی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں کریانے کے دکانوں اور بیکریوں پر ڈاکے پڑ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…