ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چارسدہ میں تحریک انصاف کا کارکن امداد کا منتظر، دُکھ کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2022 |

چارسدہ میں تحریک انصاف کا کارکن امداد کا منتظر، دُکھ کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ میں تحریک انصاف کا کارکن امداد کا منتظر، دکھ کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔ سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کارکن نے کہا کہ میری جوار کی فصل تھی اس پر تیس سے چالیس ہزار روپے خرچہ آیا تھا، اس کے ساتھ مکئی بھی ہے، یہ ساری فصل تباہ ہو گئی ہے،

یہاں کے پی ٹی آئی رہنما عبدالشکور ہیں جو ابھی تک یہاں  نہیں آئے۔ عبدالشکور خان یہاں کا ایم پی اے اور فضل محمد خان ایم این اے ہے ابھی تک اس گاؤں کا نہیں بلکہ پورے چارسدہ کا وزٹ نہیں کر پایا، ایک بار آیا تھا جہاں پارٹی کا حجرہ تھا وہاں پر چائے پانی پی کر واپس چلا گیا تھا، عمران خان کے نام پیغام میں اس نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا کارکن ہوں، عمران خان کا سپورٹر ہوں، 2005ء سے اب تک پی ٹی آئی میں شامل ہوں، یہاں پر کوئی سرکاری اہلکار یا تحریک انصاف کا کوئی بندہ اب تک یہاں نہیں آیا، یہاں پر کسی بھی سیاسی جماعت کا کوئی بندہ نہیں آیا۔ اس کا کہنا تھا کہ جب ہماری مدد کے لئے یہاں کوئی نہیں آیا تو ہم سے کوئی ووٹ مانگنے آیا تو میں ووٹ نہیں دوں گا، محمود خان یہاں سے ہو کر گیا اور بتایا کہ میرے پاس راشن نہیں ہے لیکن میری مدد نہیں کی گئی، یہ بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن رو پڑا، اس نے کہا کہ میں ان کو ووٹ کیوں دوں گا۔ میری تمام فصل سیلابی پانی سے تباہ ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…