اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے بیرون ملک احتجاج کے موقع پر ایک لڑکی سے سوال کیا گیا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی نے کیا کام کئے، دس سالوں میں کیا کوئی تبدیلی آئی ہے، جس پر لڑکی نے کہا کہ میں سیاست کے بارے میں اتنا نہیں جانتی، زیادہ تر میری ماں جانتی ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے باہر رہنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا کوئی تعلق نہیں یا ہمارا یہ ملک نہ بدلے۔ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو عاطف رؤف نے شیئر کی ہے جو ن لیگ کے سوشل میڈیا ونگ کو ہیڈ کرتے ہیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی شیئر ہوئی کے اس کے بعد ”وہ میری امی سے پوچھ لیں“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سوال کے پی کے میں پی ٹی آئی نے کیا کام کیے دس سالوں میں کونسی تبدیلی آئی کے پی کے اور یوتھیوں کے پاس جواب ہے ہمیں نہیں پتہ #وہ_میری_امی_سے_پوچھ_لیں ?? pic.twitter.com/xlPvMs3DIS
— Atif Rauf (@Atifrauf79) September 17, 2022