لاہور(این این آئی)جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین اورمخدوم احمد محمود کے خاندانوں میں دس سال سے جاری ناراضی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پران کے عشائیے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی ہے۔دونوں شخصیات نے آئندہ الیکشن مل کر لڑنے اور سیاسی تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی صلح کے جنوبی پنجاب کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔
جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم پیشرفت، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں