منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

برق رفتار ٹرین سے مکہ اورمدینہ کے درمیان سفر2گھنٹے میں ممکن

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان برق رفتار ٹرین سروس کی وجہ سے زائرین کے لیے ان دو شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ دو گھنٹے 20 منٹ کا رہ گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے

والی حرمین ایکسپریس مملکت کے ٹرانسپورٹ کے مربوط نظام کا حصہ ہے۔اس ٹرین میں 400 سے زائد بزنس اور اکانومی کلاس مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ اس کا کرایہ 40 سے ڈیڑھ سو ریال تک ہے۔مملکت کی وزرات حج و عمرہ کی جانب سے جاری کی گئی ویزہ سکیم کے تحت اس وقت پوری دنیا کے زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔عمرہ زائرین کو مشکلات سے محفوظ مذہبی اور ثقافتی ماحول فراہم کرنا سعودی عرب کے وژن 2030 کا اہم جزو ہے۔جو افراد سعودی عرب میں عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں تجویز دی گئی ہے کہ وہ مقام پلیٹ فارم کا استعمال کریں جہاں سے انہیں سفر سے متعلق تمام سہولیات میسر ہوں گی۔اپنا یا فیملی کا وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد عمرہ ایپ کے ذریعے تمام سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔عمرہ زائرین کے لیے لازم ہے کہ ان کی مکمل ہیلتھ انشورنس ہو جس میں کرونا کی صورت میں طبی نگہداشت کے اخراجات بھی شامل ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…