جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی صدر کو دورے کی باضابطہ دعوت دے دی

datetime 16  ستمبر‬‮  2022 |

ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی صدر اضحاک حر زوگ کو دورہ امارات کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ یہ دعوت ایسے موقع پرسامنے آئی ہے جب اسرائیل اور امارات کے درمیان تعاقات کے قائم ہوئے دوسال مکمل ہو گئے ہیں

اور اماراتی وزیر خارجہ اسرائیل کے دورے پر ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی صدر کو اماراتی خلائی تقریب کے سلسلے کیں دعوت دی ہے۔ یہ تقریب ماہ دسمبر میں متوقع ہے۔اس خلائی پروگرام کے سلسلے کی تقریب میں خلائی شعبے اور صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین پوری دنیا سے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر یہ ماہرین بین الاقوامی سطح پر خلائی منصوبوں اور پالیسیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کریں گے۔اماراتی صدر نے اس سے پہلے ستمبر کے اوائل میں اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خلائی سائنس سے متعلق بتایا تھا۔ اسرائیل میں اماراتی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں طرف کے حکام مختلف موضوعات پر تبدلہ خیال کررہے ہیں۔ان میں خطے کے امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے علاوہ فوڈ سکیورٹی ، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور بھی شامل ہیں۔ یہ معاہدہ ابراہم کے تحت 2020 میں قائم ہونے والے تعلقات کے بعد ایک اہم ملاقات ہے۔ معاہدہ ابراہم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون و تعلقات کے نئے افق کھول دیے ہیں۔اسرائیل امارات بزنس کونسل کی شریک بانی اور یروشلم کی ڈپٹی مئیر فیلور حسن ناحوم نے دوطرفہ تعلقات کے دو برسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا امارات اور اسرائیل کے درمیان تیز ترین کاروباری شراکت داری دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تجارتی حجم اگلے بارہ ماہ کے دوران دوگنا ہو جائے گا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…