بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کردیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کردیا گیا ۔ بھاری بلوں سے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام مزید پریشان ہوگئے
۔سو یونٹ استعمال پر فی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھ کر 13.48 روپے ہو گیا ہے جبکہ 200 یونٹ ماہانہ خرچ پر نرخ 10.06 سے بڑھ کر 18 روپے 58 پیسے مقرر کیا گیا ہے ۔ 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہو گیا
اسی طرح ماہانہ 400 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے مقرر ۔پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14
روپے 63 پیسے تھا۔ماہانہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے 9 پیسے ہو گئی۔600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے 1 پیسہ مقرر کی گئی ہے
۔700 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہو گیا۔700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوگا۔401 سے 700 یونٹ تک ریٹ 18 روپے سے زائد تھا۔