منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات، ہیتھرو ایئرپورٹ نے پروازیں منسوخ کردیں

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن ) آنجہانی ملکہ برطانیہ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیر پورٹ سے بے شمار پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی گئی ہیں۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کے فلائیٹ آپریشن یں تبدیلی کی وجہ آنجہانی ملکہ کی قومی سطح پر منعقدہ

آخری رسومات کے موقع پر کسی بھی قسم کے شور سے اجتناب کرنا ہے۔ ملکہ کی تدفین کے موقع پر برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز کی طرف سے 50پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہونگے۔ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے اختتام کے موقع پر خاص طور پر ائیر پورٹ پر11 بجکر 40 منٹ سے لیکر دوپہر12 بجکر 10 منٹ تک آدھ گھنٹے کیلئے کسی قسم کی کوئی نقل و حرکت نہیں ہو گی۔19 ستمبر کو کئے جانے والے ان انتظامات کا مقصد آخری رسومات کیموقع پر اختیار کی جانے والی دو منٹ کی خاموشی کے دوران کسی بھی قسم کا خلل پیدا نہ کرنا ہے۔انتظامیہ کے مطابق مذہبی رسومات کے دوران خاموشی برقرا رکھنے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر آنے والی پروازیں دوپہر 01بجکر45 منٹ سے02بجکر 20منٹ تک معطل رہیں گی۔آخری رسومات کے اختتام پر ونڈرسر محل میں ہونے والی ملکہ کی تدفین کے دوران ہیتھرو ائیر پورٹ سے 03بجکر 05منٹ سے لیکر اگلے ایک گھنٹے 40 منٹ تک کوئی پرواز روانہ نہیں ہوسکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…