بہاولنگر(این این آئی ) پاکستان کی 5کروڑ سے زائد آبادی کے افراد نظر کی کمزوری کا شکار ہیں جس کی بڑی وجہ موبائل کا بے جا استعمال بتایا گیا ہے 5کروڑ میں سے 4کروڑ 75لاکھ کے لگ بھگ بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین عینک لگانے پر مجبور ہیں اور انکی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے اسی طرح 50لاکھ سے زائد افراد جو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ہینڈ فری کا استعمال کرتے ہیں وہ کان کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کے سننے کی استعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ موبائل فون کا استعمال گردن جھکا کر کرتے ہیں جبکہ اکثریت رات کے اوقات میں لیٹ کر لائٹ بند کرکے موبائل فون کا بے جا استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے نظر کی کمزوری کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔