احسن خان سیلاب زدگان کیلئے عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

15  ستمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)فلم و ٹی وی کے معروف اداکار احسن خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب چلے گئے ۔ روانگی سے قبل خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفات ،سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی طورپر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جارہا

ہوں ، میری اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعائیں ہوں گی کہ سیلاب زدگا ن کی بحالی کردے اور ان کی جان و مال کی حفاظت فرما ئے۔ہمیں اس مشکل گھڑی میں اپنے رب کی نوازشیں فراموش نہیں کرنی چاہئیں۔ دنیا بھر کے مسلمان جس طرح اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کا ساتھ دے رہے ہیں ان کے مشکورو ممنوں ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر مسلم وغیر مسلم ممالک کی امداد سے ہمارے حوصلے بلندہوئے ہیں ۔ان مظلوموں کی دعائیں پاکستانی فنکار وں کوبھی مل رہی ہیں۔ ہم سب فنکار اپنے اپنے طور پر سماجی و ثقافتی اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس مشکل کی گھڑی میں سیاسی جماعتوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا چاہئے۔ جماعت اسلامی کے مرکز الخدمت کا سیلاب زدگان کیلئے دورے کے دوران کام دیکھ کراحساس ہوچکاہے کہ ملک کی تمام جماعتیں اپنے اپنے طور پر سیلاب زدگان کے لئے کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد فنڈ رائزنگ کے لئے عملی طور پر بھی وقت نکلوں۔میرے ساتھ عارف متین خان بھی عمرے کی سعادت کرنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…