لاہور(این این آئی ) بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہونڈا اٹلس کی جانب سے سی ڈی 70 کے نئے ماڈل کے بعد ایفل انڈسٹریز نے روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی 2023 نئے سٹیکر کے ساتھ
متعارف کرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیممصنوعات کی قیمت بڑھنے سے ضروریات زندگی کی ہرشے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے,مہنگائی کے ماروں کے لئیموٹر سائیکل بھی عیاشی ہوگئی، مہنگے پٹرول کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری جبکہ عام شہری کی سواری موٹرسائیکل بھی اب عام نہیں رہی۔ ایفل انڈسٹریز نے روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی 2023 متعارف کرایا ہے۔روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ کمپنی کی دیگر موٹرسائیکلو ں کی طرح ہے مگر اس میں صرف نئے سٹیکرز متعارف کرائے گئے ہیں، روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی کی پاکستان میں قیمت ہنڈا سی ڈی 70 سے کم رکھی گئی ہیپاکستان میں اس نئے موٹرسائیکل کی قیمت 81 ہزار500 روپے ہے جو کہ پرانے ماڈل کے برابر ہے کیونکہ کمپنی نے امریکی ڈالر (USD) کے مقابلے پاکستانی روپے (PKR) میں زبردست اضافے کے باوجود گزشتہ ماہ اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا۔