اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے ادویات کی قلت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ لوگ قومی خدمت کا حصہ بننا نہیں چاہتے ہیں ،آپ کی مارکیٹ میں قومی مفاد کی کمی ہے ،خان صاحب آپ نے اپنے ور میں ادویات عوام کی پہنچ سے دور کی ہیں ،ہم کسی کمپنی کی تشہیر کے لیے نہیں بیٹھے ،
پروڈکشن مناسب مقدار میں جاری ہے ،ہمارے افسران اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم رؤف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سیلاب اور آفات کی وجہ سے مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،کچھ لوگ قومی خدمت کا حصہ بننا نہیں چاہتے ہیں ،وہ کسی ایک برانڈ کی تشہیر کرنا چاہتے ہیں،مارکیٹ میں فلاں چیزیں کمی ہو رہی ہے ،آپ کی مارکیٹ میں قومی مفاد کی کمی ہوئی ہے ،ہم یہاں کسی کمپنی کی تشہیر کے لیے نہیں بیٹھے ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ پیناڈول وافر مقدار میں موجود ہیں ،پروڈکشن مناسب مقدار میں جاری ہے ،ہمارے افسران اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2018 میں چار سو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ،94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ،597 ادویات غریب کی پہنچ سے دور کر دی ،خان صاحب آپ نے اپنے ور میں ادویات عوام کی پہنچ سے دور کی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا خام مال مہنگا ہو رہا ہے،ہم کمپنی سے رابطے میں ہے ،پاکستان میں پہلی بار خام مال کی پرائسسنگ اور ٹیکسز رجسٹریشن کریں ،سی ای او کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کریں ،خان صاحب آ پ کی جب سے تقریریں شروع ہوئی ہے کچھ بھی بولتے رہتے ہیں ،کہتے ہیں ملک کے بارہ موسم ہیں ،ایک لاکھ چالیس ہزار پیغمبر اور پتہ نہیں کیا کیا بولتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہر بڑی کمپنی کو رجسٹرڈ کرنے کو تیار ہیں ،کوئی جان بچانے والی جعلی ادویات بن رہی ہیں تو اس پر کریک ڈاؤن شروع کریں گے اور اس کے حقائق دس سے پندرہ روز میں آپ سے میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈریپ اپنا کام کرنا ہے،یہ ادارہ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرتا ہے ،یہ ادویات کی کمی کا سلسلہ کئی سال سے چلا آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں جنیرک نام رکھا جاتا ہے،
ڈاکٹرز جنیرک نام لکھیں تاکہ کمپنیوں کی اجارہ داری کم ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے ڈرگ انسپکٹر روزانہ کی کارکردگی کی رپورٹ دینے کا پابند ہو گا۔ وفاقی وزیر صحت نے ایک سوال کے جواب میں برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا میں بھی کیانی کی طرح ادویات کی قیمتیں بڑھا دوں؟ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، سب عوام کا ساتھ دیں لیکن اس صورتحال میں بھی کچھ ہمارے سیاسی دوست قومی خدمت کا حصہ نہیں بن رہے ہیں کیونکہ ان کو عوام کا دکھ نہیں ہے۔