اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے، جنید صفدر کی گرفتاری کی تردید سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی گرفتاری سے متعلق زیرِ گردش
جھوٹی خبروں پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ذیشان ملک نے جھوٹے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے، تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کے پاس نہ پہلے کوئی ایجنڈا تھا اور نہ اب ہے، یہی وجہ ہے کہ من گھڑت خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔یادرہے کہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سے متعلق ایک جھوٹی خبر زیرِ گردش تھی جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جعلی ڈگری حاصل کرنے پر لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مگر اب مریم نواز شریف کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سےواضح تردید کے بعد اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔
بریکنگ نیوز : *?لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی جعلی ڈگری لینے پر گرفتاری*???
⚔️??⚔️#اگ_لگادو_کرپٹ_نظام_کو #کپتان_کی_پس_ایک_کال pic.twitter.com/Yrvaadgr6U— Umar Afridi?? (@UmarAfridi6159) September 11, 2022