منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ناخلف بیٹے نے اپنے ہی ایس ایچ او باپ پر گولی چلادی’موقع پر جاں بحق

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناخلف بیٹے نے اپنے ہی ایس ایچ او باپ پر گولی چلادی’موقع پر جاں بحق

کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع اوکرزئی میں ناخلف بیٹے نے اپنے ہی ایس ایچ اوباپ پر گولی چلادی جس کی زدمیں آکروہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کو حراست میں لے کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ پولیس کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کی اپرتحصیل کے پولیس سٹیشن ڈبوری کے ایڈیشنل ایس ایچ اومحمدجان کو گزشتہ شام گھر کے اندرہی جواں سال ناخلف بیٹے نے آتشیں اسلحہ سے گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق پولیس افسر کو فوری طوپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اْن کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن ڈبوری کے ایس ایچ او امتیاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے پابندسلاسل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ قتل گھریلو رنجش بتائی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…