ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شارجہ سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ ، پی سی بی بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے بعد ہلڑ بازی بدنظمی اور پاکستانی فینز کو مارنے پیٹنے کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایونٹ کی انتظامیہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق

اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر خط لکھ کر ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لینے کے مطالبے کے ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ فینز کی بھی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ بورڈ حکام نے پاکستانی فینز کے ساتھ مار پٹائی کے واقعہ پر برہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب ایسا ناخوشگوار واقع رونما ہوا ہو۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود فیز کی بھی سکیورٹی اور حفاظت یقینی بنانی ہے، انتظامیہ سے پوچھا جائے گا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے اب تک کیا قدم اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ میچ میں شکست کے بعد افغان شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی فینز کو گالیاں دیں جبکہ کرسیاں بھی ماریں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ میچ کا آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچادیا۔قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آئوٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…