جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ممالک سے ملنے والے 27 کروڑ روپے کے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم کو ملنے والے غیر ملکی تحائف اب وزیرِ اعظم ہائوس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے اس حوالے سے اعلامیہ میں کہاگیاکہ بیرونِ ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف

نے اس حوالے سے کہاکہ تحائف عوام کو دکھائے جائیں تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ اعظم ہائوس میں بیرونِ ممالک سے ملنے والے تحائف کے لیے جگہ مختص کر دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق بیرونِ ممالک سے ملنے والے تحائف وزیرِ اعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان تحائف میں ہیرے سے جڑی 2 قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں، جن میں سے 1 گھڑی کی مالیت 10 کروڑ روپے اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک سمیت تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شہباز شریف بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب 10 سال کے دوران ملنے والے تمام تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کراتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…