ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی شاہینوں کا بھارتی سورماؤں کو زبردست جواب،اہم میچ میں شاندار فتح سمیٹ لی

datetime 4  ستمبر‬‮  2022 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما بیٹنگ کے لئے آئے، دونوں نے آتے ہی دھواں دھار بیٹنگ شروع کر دی۔ روہت شرما نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے مارے،

وہ حارث رؤف کا شکار بنے ان کا کیچ خوشدل شاہ نے تھاما، بھارت کا مجموعی سکور 62 ہوا تھا کہ کے ایل راہول بھی ہمت ہار گئے انہوں نے 20 گیندوں پر 28 رنز ان کی اننگز میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، انہیں شاداب خان کی گیند پر محمد نواز نے کیچ آؤٹ کیا۔ بھارت کی تیسری وکٹ 91 کے مجموعی سکور پر گری، سوریا کمار یادیو نے 10 گیندوں پر 13 رنز بنائے ان تیرہ رنز میں دو چوکے بھی شامل ہیں، وہ محمد نواز کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی 126 کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گر گئی، رشبھ پنٹ نے 14 رنز بنائے اور انہیں شاداب خان کی گیند پر آصف علی نے کیچ آؤٹ کیا، ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رنز بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دیپک نے 16 رنز بنائے اور وہ نسیم شاہ کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 60 رنز بنائے اور آصف علی نے انہیں رن آؤٹ کیا۔ اس طرح مقررہ اوورز میں بھارت نے 181 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 182 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑی جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف، محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابر اعظم میدان میں آئے۔ بابراعظم نے 14 رنز بنائے اور روی بشنوئی کی گیند پر شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے 15 رنز بنائے اور چہال کی گیند پر کوہلی نے ان کا کیچ تھاما۔ محمد نواز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے، وہ کمار کی گیند پر ہڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 71 رنز بنائے اور پانڈیا کی گیند پر یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ اور آصف علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، آصف علی نے گیارہ گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ارشدیپ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔اس طرح پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.5 اوورز میں یہ میچ جیت لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…