پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا ،بھارت کیخلاف میچ میں قومی اہم فاسٹ بائولر کو موقع ملنے کا امکان

datetime 4  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی /آن لائن)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ شاہنواز دھانی کی جگہ قومی ٹیم میں محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ بھارت کیساتھ میچ سے قبل پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہو گئے ہیں، ترجمان کے مطابق شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے

اور اگلے دو روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ کرے گی۔بھارت کے خلاف اہم میچ میںمحمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان کو فلو ہوگیا اور وہ دو روز سے ہوٹل کے روم سے بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی بورڈ کی میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اویش خان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ دوسری پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہانگ کانگ اور بھارت کے خلاف جلدی آٹ ہو گئے تھے جو صحیح تھا۔گزشتہ روز ہانگ کانگ سے فتح کے بعد مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ وکٹ نا گنوا دیں۔رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے،

مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں کہ اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہو گئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں،

اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔اس موقع پر رضوان نے انجری کا شکار ورلڈ کلاس بولر شاہین کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان بولرز میں سے شاہین کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کی شکل میں مل سکتا ہے۔

محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم سپر اسٹار ہے، صرف دو میچز میں آٹ ہوئے ہیں،ہم تو کہتے ہیں کہ صحیح آٹ ہوا، اس کو نظر نہ لگ جائے، باقی لڑکے بھی جان مار رہے ہیں، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بابر اعظم بھارت کے خلاف 10 رنز جب کہ گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف 9 رنز بناکر آٹ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…