پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

یہ شاہین تو بن سکتے ہیں اس کی کمی پوری نہیں کر سکتے، محمد رضوان کو آفریدی کی یاد ستانے لگی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہانگ کانگ اور بھارت کے خلاف جلدی آؤٹ ہو گئے تھے جو صحیح تھا۔گزشتہ روز ہانگ کانگ سے فتح کے بعد مین آف دی میچ قرار دئیے جانے والے محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

دبئی اور شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ وکٹ نا گنوا دیں۔رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے، مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں کہ اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہو گئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں، اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔اس موقع پر رضوان نے انجری کا شکار ورلڈ کلاس بولر شاہین کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان بولرز میں سے شاہین کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کی شکل میں مل سکتا ہے۔محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم سپر اسٹار ہے، صرف دو میچز میں آؤٹ ہوئے ہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ صحیح آؤٹ ہوا، اس کو نظر نہ لگ جائے، باقی لڑکے بھی جان مار رہے ہیں، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…