لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے مختلف جماعتوں سے رابطے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں اور ان کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔