ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے اہم میچ سے قبل پاکستان کے ایک اور فاسٹ باؤلر اَن فٹ ہو گئے

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ، آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے سے قبل پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہو گئے، ترجمان کے مطابق شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے اور اگلے دو روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ کرے گی۔

بھارت کے خلاف اہم میچ میں حسن علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہانگ کانگ اور بھارت کے خلاف جلدی آٹ ہو گئے تھے جو صحیح تھا۔گزشتہ روز ہانگ کانگ سے فتح کے بعد مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ وکٹ نا گنوا دیں۔رضوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے، مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں کہ اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہو گئی ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میں چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ ایک ہی طرح ہے، اگر اس کو سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کھیل کے دوران کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں، اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔اس موقع پر رضوان نے انجری کا شکار ورلڈ کلاس بولر شاہین کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ان بولرز میں سے شاہین کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا، مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کی شکل میں مل سکتا ہے۔محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم سپر اسٹار ہے، صرف دو میچز میں آٹ ہوئے ہیں،

ہم تو کہتے ہیں کہ صحیح آٹ ہوا، اس کو نظر نہ لگ جائے، باقی لڑکے بھی جان مار رہے ہیں، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بابر اعظم بھارت کے خلاف 10 رنز جب کہ گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف 9 رنز بناکر آٹ ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…