پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سپرفور مرحلہ، افغانستان نے سری لنکا کو بڑا ٹارگٹ دے دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گربز نے اننگز کا آغاز کیا، حضرت اللہ زازئی نے 13 رنز بنائے اور انہیں مڈاشنکا نے بولڈ کیا،

رحمان اللہ گربز نے برق رفتار 84 رنز بنائے اوروہ فرنینڈو کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ابراہیم زردان نے 40 رنز بنائے اور وہ بھی مڈاشنکا کا شکار بنے ان کا کیچ فرنینڈو نے لیا۔ افغانستان کے کپتان محمد نبی صرف ایک رنز بنا سکے۔ نجیب اللہ زردار نے 17 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔ راشد خان نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مقررہ بیس اوورز میں افغانستان نے 175 رنز بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح افغانستان نے سری لنکا کو 176 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ دوسری جانب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں ہانگ کانگ کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکوں کی بارش کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے کہاہے کہ کپتان نے بولا تھاوقت نہیں لینا اور جاتے ہی ہٹنگ کرنی ہے۔ ایک انٹرویومیں خوشدل شاہ نے کہا کہ کپتان نے بولا تھا وقت نہیں لینا اور جاتے ساتھ ہی ہٹنگ کرنی ہے، شروع میں ہٹ نہیں لگ رہی تھی تاہم چھ سات گیندوں کے بعد ہٹ لگنا شروع ہو گئی تھی۔خوشدل نے کہاکہ جو غلطیاں ہم سے بھارت کے خلاف میچ میں ہوئیں ان کو ٹھیک کرنے کا کام کر رہے ہیں۔دو اوورز میں 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے محمد نواز نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ میری ایشیا کپ کی شروعات اچھی ہوئی ہے، بولنگ اچھی لائن اور لینتھ پر ہو رہی ہے، شاداب اور میری بولنگ پارٹنر شپ اچھی لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں درمیان کے اوورز میں حریف بیٹرز پر پریشر ڈالتے ہیں اور وکٹس حاصل کرتے ہیں، ہمارا فوکس یہی ہے کہ میں اور شاداب وکٹس حاصل کریں۔نواز نے کہا کہ سپر فور کے اہم میچز ہیں، کوشش کریں گے یہی فورم قائم رہے اور اچھی پرفارمنس دیتے رہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…