جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرول ،بجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد( این این آئی، آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ پاکستان میں حکومت کی کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔

وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بندہوں گی اور لوگ سڑکوں پرہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر3روپے اوربڑھ گیاہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، 80 اضلاع آفت زدہ قرار دئے گئے ہیںلیکن عمران خان سیلاب متاثرین کو نہیں، اپنا بیانیہ زندہ رکھنے کے مشن پر ہیں۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 ملین سے زائد لوگ متاثر، 1265 لوگ جاں بحق، 14 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں مگر عمران خان جلسوں میں مصروف ہیں، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں وہ قوم کو انقلاب کے لئے جگا رہے،عمران خان صرف سندھ اور بلوچستان کو نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے سیلاب زدگان کو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ ان کو بس اپنی سیاست سے غرض ہے،ان کو عوام کی مشکلات اور زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں،سندھ اور بلوچستان میں نا صحیح ان کو پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر توجہ دینی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…