ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2140 روپے تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹا 107 روپے فی کلو تک ہوگیا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا تھیلا 1160 روپے تک مہنگا ہے۔حیدر آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے، کوئٹہ میں 120 روپے، خضدار میں 100 روپے، سکھر میں 40 روپے اور لاڑکانہ میں 20 روپے اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 80 روپے، خضدار میں 1950 روپے، کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1920، سکھر میں 1800 روپے، پشاور، بنوں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 980 روپے ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 980 روپے تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…