بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

خان پورڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ڈیم کے اردگرد ملحقہ علاقوں میں وارننگ جاری

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )خان پورڈیم میں پانی کی گنجائش ختم، سپل ویز کھول دئیے گئے ، ڈیم کے اردگرد ملحقہ علاقوں میں وارننگ جاری کردی گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق خان پور ڈیم سے 6ہزار 5سو کیوسک پانی کا ریلا دریائے ہرو سے گزرے گا۔

دریائے ہرو سے ملحقہ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وارننگ دیدی گئی ،دوسری جانب سکھربیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جو کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوگیا ہے۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج سے 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب جا رہاہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سکھر اور کوٹری بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر سکھربیراج سے نکلنے والی تمام کینالیں بند رہیں گی۔دوسری جانب محکمہ انہار کے مطابق منچھرجھیل میں پانی کا دباؤ بدستور جاری ہے۔ڈی سی جامشورو کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے پرقریبی آبادی خالی کرائی جاسکتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…